ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شمالی ترکی کے شہر آماسرا میں کوئلہ نکالنے کی ایک کان میں دھماکے سے 40 کان کن جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ بہت سے کان کن ابھی تک کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
ترک وزیرتوانائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ، گیس کی وجہ سے ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیرداخلہ نے حادثہ کی جگہ کا دورہ کیا اوربتایا کہ دھماکے کے وقت 110 کان کن، کان کے اندر موجود تھے جن میں سے زیادہ تر کو باہر نکال لیا گیا ہے جب کہ 49افراد ابھی تک اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
دھماکہ زمین کے نیچے 300میٹر کی گہرائی میں ہوا، ترکی کی مزدور فیڈریشن نے دھماکے کی وجہ میتھین گیس کا بھر جانا بتایا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ترکی میں کوئلہ کی کان میں دھماکے سے ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ